ستھرا پنجاب ورکرز کے مسائل پرہدایات جاری :ـواثق عباس

ستھرا پنجاب ورکرز کے مسائل  پرہدایات جاری :ـواثق عباس

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر و منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب چنیوٹ واثق عباس ہرل نے کہا ہے کہ تحصیل چنیوٹ کی تین یونین کونسلز کے ستھرا پنجاب کے ورکرز کو آفس بلاکر مسئلہ سنا گیا۔

عید سے قبل انکو آدھی تنخواہ ایڈوانس دی گئی تھی جبکہ ورکرز یہ سمجھتے رہے کہ انکو عید بونس دیا گیا ہے جبکہ اس میں کوئی حقیقت نہ تھی، دیگر چھوٹے چھوٹے مطالبات کے حوالے سے متعلقہ افسرو ں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں