یونیورسٹی آف کمالیہ کے پیرمحل سب کیمپس کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری
کمالیہ(نمائندہ خصوصی )پنجاب حکومت نے یونیورسٹی آف کمالیہ کے زیر انتظام پیرمحل میں سب کیمپس کے قیام کانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب نے میڈیا سے گفتگو کرتے بتایا کہ پیرمحل سب کیمپس میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز اسی سال ستمبر سے کر دیا جائے گا۔
جس سے پیرمحل بلکہ گردونواح کے طلبہ مستفید ہونگے اور انہیں بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑیگا۔