سی پی او کی میٹنگ، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ایس پی آفس جڑانوالہ میں انسدادِکرائم میٹنگ، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا۔
میٹنگ میں ایس پی جڑانوالہ حافظ امتیاز، ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ سنگین جرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔سی پی او نے چوری و ڈکیتی میں ملوث گینگز کے خلاف مؤثر ایکشن لینے کی ہدایت کی ۔