متعددوارداتوں میں نقدی ، سامان لوٹ لیا

 متعددوارداتوں میں نقدی ، سامان لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)متعددوارداتوں میں لاکھوں روپے ،قیمتی سامان لوٹ لیاگیا۔ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں ندیم کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا جس پر ملزم گھر سے نقدی، موبائل اور دیگر قیمتی سامان لے گئے ۔

 تھانہ روشن والا کے علاقے میں حویلی کے لے توڑ کر لاکھوں کی بھینس اور دیگر قیمتی سامان ،تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں عاصم کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل ، چنیوٹ بازار سے اعجاز نامی کی پراپرٹی پر نصب کیا گیا بجلی کا میٹر اور تاریں چوری ہوگئیں تھانہ صدر کے علاقے میں کامران موبائل پر کال سنتے ہوئے جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزموں جھپٹا مار موبائل چھین لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں