لالیاں بار میں اجلاس ، کسانوں کے مسائل حل پر تبادلہ خیال

 لالیاں بار میں اجلاس ، کسانوں  کے مسائل حل پر تبادلہ خیال

لالیاں (نمائندہ دنیا) کسان بورڈ ضلع چنیوٹ اور تحصیل بار کے اشتراک سے لالیاں بار میں اجلاس ہوا ۔سانوں کو درپیش مسائل اور انکے حل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

 کسان بورڈ کے مرکزی صدر سردار ظفر حسین خان نے خطاب میں کہا کسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور انکے مسائل کا بروقت حل ناگزیر ہے ۔ کسان بورڈ ضلع چنیوٹ کے صدر ذوالفقار شاہ ،جنرل سیکرٹری مہر نواز سپرا اور صدر کسان بورڈ لالیاں مہدی حسن ہرل ودیگرنے کسانوں کے حقوق پر خیالات کا اظہار کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں