نور پور:سابقہ رنجش پر فائرنگ،ایک شخص جاں بحق

 نور پور:سابقہ رنجش پر فائرنگ،ایک شخص جاں بحق

عمیر نواز ودیگرملزم نعمان جٹ پر فائرنگ کرکے فرار،پولیس مصروف تفتیش

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ صدر کے علاقہ چک 302 ج ب نور پور میں سابقہ رنجش پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔پولیس کے مطابق مذکورہ گاؤں کے رہائشی عمیر نواز اور نعمان جٹ کے مابین رنجش چلی آرہی تھیجس کی بناء پر گذشتہ روز عمیر نواز وغیرہ نے گذشتہ روز گاؤں کے سکول گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کر کے نعمان جٹ کو قتل کر دیااور موقع سے فرار ہو گئے ،اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورضروری قانو نی کارروائی کے بعد مقتول کی نعش ورثاء کے حوالے کر کے تفتیش شروع کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں