شورکوٹ کینٹ روڈ پر بے ہنگم ٹرالیوں کی آمدورفت ،جینامحال

شورکوٹ کینٹ روڈ پر بے ہنگم ٹرالیوں کی آمدورفت ،جینامحال

بغیر ترپال ٹرالیاں گردوغبار پھیلا کر بیماریوں،حادثات کا سبب بن رہی ،کارروائی کامطالبہ

شورکوٹ (نمائندہ دنیا)شورکوٹ کینٹ روڈ پر بجلی گھر موڑ کے بعد بے ہنگم ٹرالیوں کی آمدورفت نے شہریوں کی زندگی مشکل بنا دی ہے تنگ سڑک پر دن بھر بھاری ٹریفک کے باعث ڈبل کراسنگ خطرناک ہو چکی ہے جبکہ بغیر ترپال ٹرالیاں گردوغبار پھیلا کر بیماریوں اور حادثات کا سبب بن رہی ہیں یہ سڑک پیر کرمائے ، چک سوئم، دوراں پور، موضع مالہ، 5 گھگھ اور جڑالہ درکھانا سمیت متعدد دیہات کو شورکوٹ سے ملاتی ہے ، جہاں کے مکین روزگار، تعلیم اور علاج کے لیے اسی راستے پر انحصار کرتے ہیں شہریوں کے مطابق موٹرسائیکل سواروں کے لیے سفر انتہائی خطرناک اور طلبہ و ملازمین کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن چکا ہے علاقہ مکینوں نے ڈی پی او جھنگ، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس جھنگ اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیکر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ دن کے وقت ٹرالیوں پر پابندی عائد کر کے انہیں صرف رات کے اوقات میں چلنے کی اجازت دی جائے ، جبکہ گردوغبار کے خاتمے کے لیے سڑک پر پانی کا چھڑکاؤ بھی یقینی بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں