مولانا محمد الیاس چنیوٹی کو متحدہ علما بورڈ کا ممبر مقرر ہو نے پر مبارکباد
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی مولانا محمد الیاس چنیوٹی کو حکومتِ پنجاب کے متحدہ علماء بورڈ کا ممبر مقرر کیے جانے پر شہر بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
اہلیانِ چنیوٹ، سماجی، مذہبی اور شہری حلقوں کی جانب سے انہیں دلی مبارک پیش کی گئی۔شہریوں اور مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندوں نے اپنے بیانات میں کہا کہ مولانا محمد الیاس چنیوٹی کی دینی خدمات اور عوامی مسائل کے حل میں کردار قابلِ تحسین ہے ۔ ان کا متحدہ علماء بورڈ میں بطور ممبر تقرر ایک مثبت پیش رفت ہے ۔