مشکوک شخص سے 1400 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

مشکوک شخص سے 1400 گرام  چرس برآمد، ملزم گرفتار

کمالیہ (نمائندہ دنیا )تھانہ سٹی پولیس نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک شخص سے 1400 گرام چرس برآمد کر لی۔

جھونے شاہ روڈ کے قریب اسود سبحان کو مشکوک جان کر روکا گیا، جس کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے منشیات قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں