ائیرپورٹ پولیس کی کارروائی،2منشیات فروش گرفتار، ہیروئن اور چرس برآمد
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر کے ہیروئن اور چرس برآمد کر لی۔
ایس ایچ او ثاقب ریاض مہیس کی سربراہی میں انچارج چوکی سبزی منڈی اے ایس آئی فرحان بشیر نے خفیہ اطلاع پر سدھار کے علاقے چھوٹا بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ثاقب عرف ساقی کو گرفتار کیا، جس کے قبضہ سے 1040 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔اسی طرح منصور ملنگی روڈ پر ایگل اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے چک 66 ج۔ب دھاندرہ کے رہائشی محمد طاہر کے قبضہ سے 300 گرام چرس برآمد کر لی۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔