جڑانوالہ:شاہ بانو ایجوکیشنل سسٹم کے تحت ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کا انعقاد

جڑانوالہ:شاہ بانو ایجوکیشنل سسٹم کے  تحت ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کا انعقاد

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)شاہ بانو ایجوکیشنل سسٹم کے زیر اہتمام اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام کی صدارت سی ای او شاہ بانو ایجوکیشنل سسٹم ملک رضا شاہد وسیر نے کی۔ اس موقع پر میڈم نادرہ اور میڈم ہادیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استاد اور طالب علم کے درمیان مضبوط رابطہ اور بہتر تربیتی ماحول وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ کلاس روم میں تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی کردار سازی اور اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جانی چاہیے تاکہ ایک مثبت اور تعمیری تعلیمی ماحول فروغ پا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں