اشتہاری ملزم پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے فرار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اشتہاری ملزم پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں پولیس نے اشتہاری ملزم نجف کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا۔
جو پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔ تاہم پولیس نے اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں اس کے ساتھی آصف کو گرفتار کر لیا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔