رکشے میں سفر کرنے والا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا

رکشے میں سفر کرنے والا  شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشے میں سفر کرنے والا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے محلہ فتح آباد کے قریب ابرار نامی شہری رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اس کی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔

تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ سنگل۔۔۔۔جوا پرچی فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جوا پرچی فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے سبحان اللہ چوک میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جواء پرچی فروخت کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ جس کے قبضے سے نقدی، موبائل، جواء پرچیاں اور دیگر سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں