شہری کی موٹر سائیکل چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کچہری بازار میں کام کے سلسلے میں آیا شہری موٹر سائیکل کو محروم کردیا گیا۔
تھانہ ریل بازار کے علاقے کچہری بازار میں عثمان نامی شہری کام کے سلسلے میں آیا اور موٹر سائیکل کھڑی کرکے اپنے کام میں مصروف ہوگیا۔ اس دوران نامعلوم ملز م اس کی موٹر سائیکل چوری کرکے راہ فرار اختیار کرگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔