بینک سے رقم لے کر نکلنے والا شہری نوسر بازوں کا شکار

بینک سے رقم لے کر نکلنے  والا شہری نوسر بازوں کا شکار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بینک سے رقم لے کر نکلنے والا شہری نوسر بازوں کا شکار بن گیا۔

تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں قائم نجی بینک سے امتیاز نامی شہری بھاری مالیت کی رقم لے کر باہر نکلا تو بینک کے باہر پہلے سے موجود نوسر بازوں نے دھوکہ دہی سے اسے اپنا شکار بنا لیا اور باتوں میں الجھا کر اس کی رقم لے کر موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں