دروازہ کھلا دیکھ کر ملز م گھر کا صفایا کر گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بیرونی دروازہ کھلا دیکھ کر ملزمان گھر کا صفایا کرگئے ۔تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں ماجد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر کا بیرونی دروازہ رات کے اوقات میں غلطی سے کھلا رہ گیا۔
جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم گھر میں داخل ہوئے اور گھر کی الماریوں سے نقدی، زیورات، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر کی قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔