جھنگ میں سرکاری نرخنامہ بے اثر، مہنگائی کا طوفان برقرار

جھنگ میں سرکاری نرخنامہ بے اثر، مہنگائی کا طوفان برقرار

جھنگ میں سرکاری نرخنامہ بے اثر، مہنگائی کا طوفان برقرارضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں غیر مؤثر ، وزیراعلیٰ پنجاب سے نو ٹس کا مطالبہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع جھنگ میں سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے خوردونوش کے سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مہنگائی کا سامنا ہے ۔ دودھ، دہی، گوشت اور سبزیوں کی قیمتیں سرکاری ریٹس سے کہیں زیادہ وصول کی جا رہی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں غیر مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔بیف سرکاری قیمت 800 روپے فی کلو کے بجائے 1200 سے 1400 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ، جبکہ مٹن 1600 روپے کے بجائے 2600 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے ۔ اسی طرح دودھ 150 روپے فی لیٹر کے بجائے 240 روپے اور دہی 170 کے بجائے 220 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے ۔شہریوں کے مطابق سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی سرکاری نرخنامے سے تجاوز کر چکی ہیں، جس کے باعث روزمرہ استعمال کی اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث دکاندار کھلے عام منافع خوری کر رہے ہیں ،شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور مہنگائی پر مؤثر کنٹرول کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں