ٹو بہ ٹیک سنگھ:3 سال سے خراب سڑک شہریوں کیلئے دردِ سر

ٹو بہ ٹیک سنگھ:3 سال سے خراب سڑک شہریوں کیلئے دردِ سر

ٹو بہ ٹیک سنگھ:3 سال سے خراب سڑک شہریوں کیلئے دردِ سرسیوریج پائپ ڈالنے کے بعدمناسب تعمیر کی بجائے مٹی ڈال کر چھوڑ دیا گیا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)محلہ مصطفیٰ آباد میں ڈی سی ہاؤس کی دیوار کے ساتھ سیوریج پائپ ڈالنے کے لیے اکھاڑی گئی سڑک تین سال گزرنے کے باوجود دوبارہ تعمیر نہ ہو سکی، جس سے شہریوں اور اسکول کے طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔سڑک پر سیوریج پائپ ڈالنے کے بعد اسے مناسب تعمیر کی بجائے صرف مٹی ڈال کر چھوڑ دیا گیا، جو بارشوں کے باعث بیٹھ کر گہرے گڑھوں میں تبدیل ہو گئی ہے ۔ ان گڑھوں کے باعث موٹر سائیکل، رکشہ اور دیگر گاڑیوں کے الٹنے کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی آمد و رفت کے دوران اٹھنے والی دھول مٹی نے شہریوں خصوصاً اسکول جانے والے بچوں کو شدید اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے ، جبکہ اس صورتحال کے باعث مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے ۔علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی فوری تعمیر نو کی جائے اور غفلت کے ذمہ دار ٹھیکیداروں اور متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں