منشیات فروش معاشرے کو دیمک کی طرح کھا رہے :ڈی پی او
منشیات فروش معاشرے کو دیمک کی طرح کھا رہے :ڈی پی اوطلبہ کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرنا انتہائی ضروری ہے :ڈاکٹر نوید عاطف
چناب نگر (نامہ نگار )ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کو دیمک کی طرح نقصان پہنچا رہے ہیں اور نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں، جن کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے عدالتوں سے سزائیں بھی دلوائی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچایا جا سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس منشیات کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے تاہم اس مقصد کیلئے عوام کا تعاون بھی ناگزیر ہے تاکہ ایک منشیات سے پاک معاشرہ تشکیل دیا جا سکے ۔