پرائس کنٹرول، ریونیو اور ترقیاتی منصوبوں میں تیزی کی ہدایت

پرائس کنٹرول، ریونیو اور ترقیاتی منصوبوں میں تیزی کی ہدایت

پرائس کنٹرول، ریونیو اور ترقیاتی منصوبوں میں تیزی کی ہدایتریونیو ریکوریز اور دیگر پراجیکٹس کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنرز سے بریفنگ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ روز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے بیوٹیفکیشن اسکیموں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو منصوبے مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کرنے کی تاکید کی۔ریونیو ریکوریز اور دیگر پراجیکٹس کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنرز سے بریفنگ لی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر نے کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی۔

انہوں نے ای بز پورٹل پر زیر التوا درخواستوں کو فوری نمٹانے اور عوامی سہولت کے اقدامات میں تیزی لانے پر زور دیا۔بعد ازاں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام محکمے عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کریں اور درخواستوں کو مقررہ وقت میں نمٹایا جائے تاکہ شہریوں کا اعتماد بحال رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں