راہ چلتی لڑکیوں کو ہراساں کرنے والا ملزم پکڑا گیا
راہ چلتی لڑکیوں کو ہراساں کرنے والا ملزم پکڑا گیا نثار کالونی میں لڑکیوں کو ہراساں کرنے کی فوٹیج وائرل ہو گئی تھی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سمن آباد کے علاقے میں راہ چلتی لڑکیوں کو نازیبا حرکات کے ذریعے ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔تھانہ سمن آباد کے علاقہ نثار کالونی میں چند روز قبل موٹر سائیکل سوار ملزم کی جانب سے راہ چلتی لڑکیوں کو ہراساں کیا گیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر نے ایس پی اقبال ٹاؤن سعید احمد اور ایس ایچ او تالش عباس کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر ٹیکنیکل ذرائع کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کی شناخت تنویر کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔