دیرینہ رنجش پر شہری پر تشدد، فائرنگ، مقدمہ درج
دیرینہ رنجش پر شہری پر تشدد، فائرنگ، مقدمہ درج ملزمان نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ،پولیس نے تلاش شروع کر دی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)دیرینہ رنجش کی بناء پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ فائرنگ بھی کی گئی۔ تھانہ جھمرہ کے علاقے میں عزیز افتخار نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے اسے قابو کر کے ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔متاثرہ شہری کے مطابق ملزمان نے فائرنگ بھی کی اور قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔