کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر شہری پکڑاگیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ کوتوالی کے علاقے میں چنیوٹ بازار میں پولیس نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔
اس دوران نجی ہوٹل میں رہائش پذیر شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ جس کی جانب سے متعلقہ تھانے میں کرایہ نامہ جمع نہ کروایا گیا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔