گھر سے کام کے سلسلہ میں جانے والے شہری کو اغوا کر لیا

گھر سے کام کے سلسلہ میں  جانے والے شہری کو اغوا کر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر سے کام کے سلسلہ میں جانے والے شہری کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔

تھانہ سول لائن کے علاقے میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے طارق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی طیب کام کے سلسلے میں گھر سے باہر نکلا۔ جسے راستے سے ہی ملز موں کی جانب سے قابو کر کے مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں اور مغوی کی تلاش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں