ڈاکٹر سائرہ ابرار نے سوشیالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈاکٹر سائرہ ابرار نے سوشیالوجی کے شعبے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی۔ یہ کامیابی ان کی محنت، لگن اور علمی جدوجہد کا روشن ثبوت قرار دی جا رہی ہے۔
فیضان شاہ، عائشہ ابرار، آیان شاہ اور زیان شاہ نے ڈاکٹر سائرہ ابرار کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر سائرہ ابرار نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس اعزاز کو اپنی قوم اور تمام خیرخواہوں کے نام کرتی ہیں۔