خود کو روحانی شخصیت ظاہر کرتے شہری کو شکار بنا لیا

خود کو روحانی شخصیت  ظاہر کرتے شہری کو شکار بنا لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر باز نے خود کو روحانی شخصیت ظاہر کرتے ہوئے شہری کو اپنا شکار بنالیا۔

تھانہ گلبرگ کے علاقے میں عثمان نامی شہری کو نامعلوم نوسر بازوں نے روک لیا اور خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے باتوں میں الجھا کر اس سے نقدی اور موبائل فون ہتھیالیا اور دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں