حویلی کے تالے توڑ کر قیمتی اور نایاب نسل کے بکرے چوری

حویلی کے تالے توڑ کر قیمتی اور  نایاب نسل کے بکرے چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)حویلی کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی اور نایاب نسل کے بکرے چوری کرلئے گئے۔۔۔

تھانہ رضا آباد کے علاقے سہیل پارک میں مراد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان رات کی تاریکی میں اس کی حویلی کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی اور نایاب نسل کے بکرے چوری کر کے لے گئے ۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں