معرکہ حق کی کامیابی سے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا:عوامی جسٹس پارٹی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)عوامی جسٹس پارٹی کے بانی صدر مہر غلام مصطفیٰ منگن ایڈووکیٹ اور مرکزی وائس چیئرمین مہر محمد فاروق منگن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ۔۔۔
معرکہ حق بنیان المرصوص کی کامیابی سے بھارت کا نام نہاد غرور بے نقاب ہو گیا ہے جبکہ پاکستان کا عالمی وقار مزید بلند ہوا ہے۔انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حکمت عملی کا نتیجہ ہے ، جس کے باعث دنیا بھر میں پاکستان کا کردار نمایاں ہوا ہے ۔رہنماؤں نے کہا کہ بنیان المرصوص کی فتح کے ایک سال مکمل ہونے پر پوری قوم افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر کے اس کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔