کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر شہری کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے ملت کالونی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کرائے کے مکان میں رہائش پذیر شہری کو گرفتار کرلیا۔ جس کی جانب سے متعلقہ تھانے میں اندراج نہ کروایا گیا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔