ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والا ڈائینگ یو نٹ سیل کر دیا
بٹالہ کالونی کے علاقے میں محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے ایکشن لیا ، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے ڈائنگ یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں محکمہ ماحولیات کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے ڈائنگ یونٹ کو سیل کردیا۔ جو کالا اور مضر صحت دھواں چھوڑتے ہوئے ماحول کو آلودہ کر رہے تھے ۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے ۔