کمسن لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ویڈیو بھی ریکارڈ کر لی

کمسن لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ویڈیو بھی ریکارڈ کر لی

ویڈیو کی بنیاد پر اسے بلیک میل کرتے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمسن لڑکے کو قابو کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ اس کی قابل اعتراض ویڈیو ریکارڈ کر لی گئی۔تھانہ سول لائن کے علاقے محلہ طارق اباد میں شہلا نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کے کمسن بیٹے کو قابو کر لیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ اس کی قابل اعتراض ویڈیو ریکارڈ کرلی اور اس ویڈیو کی بنیاد پر اسے بلیک میل کرتے ہوئے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ تاہم پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں