رکشے میں سفر کرنے والا شہری جیب تراشوں کا شکار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشے میں سفر کرنے والا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے محلہ حاجی آباد کے قریب عرفان نامی شہری رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے مبینہ طور پر اس کی جیب سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔