جھوٹی کال کرنیوالاشہری گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)واردات کی جھوٹی کال کرنے والے شہری کو قابو کرلیا گیا۔تھانہ جھمرہ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات کی جھوٹی کال کرنے والی شہری کو گرفتار کرلیا۔
جس کی جانب سے رقم ہتھیانے کی نیت سے مبینہ طور پر پولیس ہیلپ لائن پر جھوٹی کال کرکے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔