کام کے لئے گھر سے باہر جانے والے شہری کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کام کے سلسلے میں گھر سے باہر جانے والے شہری کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔
تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے وقاص نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی فہد رفیق کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر نکلا۔ جسے مبینہ طور پر راستے میں سے ہی ملزمان نے قابو کر لیا اور اغواکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغوی اور ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔