خریداری کیلئے آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا

 خریداری کیلئے آیا شہری  جیب تراشوں کا شکار بن گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مارکیٹ میں خریداری کے لئے آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔

تھانہ کوتوالی کے علاقے انارکلی بازار میں اویس نامی شہری خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اس کی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور راہ فرار اختیار کرگئے ۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں