موٹر وے پولیس کا ایکشن زائد کرایہ لینے پر جرمانے
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیکٹر کمانڈر موٹر وے ایم-4 ایس پی چوہدری ندیم وڑائچ کی ہدایت پر موٹر وے پولیس نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر گھروں کو واپس آنے والے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔
موٹر وے پولیس کی ٹیمیں ایم-4 سیکٹر پر مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی ہیں، اس دوران زائد کرایہ وصول کرنے پر متعدد گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور مالکان کو جرمانے عائد کیے گئے ۔پولیس نے زائد وصول کیا گیا کرایہ مسافروں کو واپس بھی دلوایا۔ ترجمان موٹر وے پولیس ایم-4 رانا عرفان احمد نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو عید کے موقع پر شہریوں کو لوٹنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موٹر وے پولیس کی مختلف ٹیمیں مسلسل متحرک ہیں تاکہ مسافروں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔