ٹوبہ ، آلائشیں بروقت ٹھکانے لگانے کیلئے خصوصی انتظامات

ٹوبہ ، آلائشیں بروقت ٹھکانے  لگانے کیلئے خصوصی انتظامات

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ستھرا پنجاب ایجنسی کی جانب سے عیدالاضحی کے ایام میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور باقیات تیزی سے اور مناسب انداز میں ٹھکانے لگانے کے لیے خصوصی صفائی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میڈی لینڈ پاکستان کے پراجیکٹ ڈائریکٹر وسیم اسد اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلان پر منظم عملدرآمد کے لیے تمام عملے کو عید کے تینوں دن اپنی ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔اس موقع پر پراجیکٹ منیجر محمد عدیل بھی موجود تھے ۔انہوں نے بتایا کہ ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی ڈاکٹر عثمان طارق کی ہدایات پر شہر کے تمام وارڈز اور تحصیل بھر کے دیہات میں قربانی کے جانوروں کی انتڑیاں، اوجھڑیاں اور دیگر فضلات فوری طور پر اٹھانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید گاہوں کی خصوصی صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ سینٹری سٹاف گلی محلوں میں متحرک رہے گا اور ستھرا پنجاب کی گاڑیاں دن بھر شہر میں گشت کرتی رہیں گی تاکہ آلائشیں فوری طور پر اٹھا کر ٹھکانے لگائی جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں