جڑانوالہ:عیدالاضحی صفائی مہم کا آغاز، خصوصی کیمپ کا افتتاح

جڑانوالہ:عیدالاضحی صفائی مہم  کا آغاز، خصوصی کیمپ کا افتتاح

جڑانوالہ(نمائندہ دنیا) ستھرا پنجاب ایجنسی کی جانب سے عیدالاضحیٰ صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب نے میلاد چوک میں قائم خصوصی صفائی کیمپ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر پروجیکٹ منیجر حذیفہ جلیل، تحصیل منیجر محمد زبیر، آپریشنل منیجر سٹی عادل محمود بٹ، رول آپریشنل منیجر جاوید اسلم، میڈیا منیجر علی عمران اور زونل آفیسر میاں ذیشان بھی موجود تھے ۔ شہریوں میں بائیو ڈی گریڈیبل بیگز بھی تقسیم کیے گئے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ عید کے ایام میں صفائی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔ اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں مقررہ مقامات پر ٹھکانے لگائیں تاکہ شہر کو صاف ستھرا اور ماحول کو آلودگی سے پاک رکھا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں