تعلیم کیساتھ تربیت و کردار سازی ضروری :حافظ محمد ذاکر
بلوچنی(نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری میل فیصل آباد حافظ محمد ذاکر نے کہا ہے کہ بچوں کی صرف تعلیمی کامیابی کافی نہیں بلکہ ان کی اخلاقی تربیت اور کردار سازی بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی ای او ایجوکیشن راؤ عبدالکریم کی جانب سے تعلیم کے ساتھ تربیت کے پروگرام کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام طلبہ کی ہمہ جہت شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ندیم ناصر کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں تعلیم کے ساتھ تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔انہوں نے اساتذہ، والدین اور کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ مل کر بچوں کو اچھے اخلاق، دیانتداری، احترام اور انسانیت کا درس دیں تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ بن سکیں۔اس موقع پر میڈیا کوآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد محمد طاہر حمید فانی، چیئرمین حاجی مدثر حمید فانی، محمد احمد فانی، ملک قمر امین و دیگر بھی موجود تھے ۔