شورکوٹ:ایس ایچ او انسپکٹر اسد اللہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ
شورکوٹ(نمائندہ دنیا)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب نے نمایاں کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ لنگرانہ انسپکٹر اسد اللہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔
تقریب میں آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا بھی موجود تھے جنہوں نے انسپکٹر اسد اللہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خدمات کو سراہا۔یاد رہے کہ انسپکٹر اسد اللہ کھوکھر اس سے قبل تھانہ شورکوٹ سٹی میں بھی ایس ایچ او کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ جہاں انہوں نے جرائم کے خاتمے ، امن و امان کے قیام اور عوامی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا۔