پینسرہ: عدنان مغل نیو سبز منڈی چوکی کے انچارج تعینات
پینسرہ(نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ سب انسپکٹر عدنان مغل کو چوکی نیو سبز منڈی کا انچارج تعینات کر دیا گیا ہے ۔
وہ اس سے قبل بھی اسی چوکی میں انچارج رہ چکے ہیں، جبکہ ایک سال قبل انہیں سی سی ڈی میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ ان کے پیش رو فرحان بشیر کو تبدیل کر دیا گیا ہے ۔