چودھری طاہر افضل کی ریٹائرمنٹ پر تقریب
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی رہنما چودھری طاہر افضل وڑائچ کی مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر۔۔۔
محکمہ تعلیم سے ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں پنجاب ٹیچرز یونین کے زیر اہتمام الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اساتذہ، محکمہ تعلیم کے افسران، یونین رہنماؤں اور مختلف اضلاع سے آئے ہوئے عہدیداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔