چنیوٹ: سرکاری سکول کا ٹرانسفارمر چوری، بجلی بند

چنیوٹ: سرکاری سکول کا  ٹرانسفارمر چوری، بجلی بند

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چوروں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کالووال کا ٹرانسفارمر چوری کر لیا، جس کے باعث سکول بجلی سے محروم ہو کر اندھیرے میں ڈوب گیا۔

نامعلوم چور سکول کے باہر نصب ٹرانسفارمر کھول کر اس میں موجود قیمتی سامان، تانبے کی تاریں اور تیل چوری کر کے لے گئے ، جبکہ ٹرانسفارمر کی خالی باڈی گیٹ کے سامنے پھینک دی گئی۔واردات کے بعد سکول میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے ، جس سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ چور ٹرانسفارمر کے مختلف پرزے بھی اتار کر لے گئے ۔سکول انتظامیہ اور والدین نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او سے فوری نوٹس لینے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں