متعدد مرتبہ سپرنکلنگ اور پانی کا چھڑکاؤ یقینی بنایا جائے ، ڈپٹی کمشنر

 متعدد مرتبہ سپرنکلنگ اور پانی کا  چھڑکاؤ یقینی بنایا جائے ، ڈپٹی کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کی جانب سے شہر میں جاری واسا کے میگا سیوریج منصوبے کے باعث گردوغبار پر قابو پانے کیلئے واسا حکام کو ہدایت جاری کی گئی ہے۔

کہ متاثرہ علاقوں میں روزانہ متعدد مرتبہ سپرنکلنگ اور پانی کا چھڑکاؤ یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔جبکہ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے عیدالاضحیٰ کے تینوں ایام میں تمام افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور انہیں فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں