نماز جمعہ :سخت انتظامات 2500 سے زائد اہلکار تعینات

نماز جمعہ :سخت انتظامات  2500 سے زائد اہلکار تعینات

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) نماز جمعہ کے موقع پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور سیکیورٹی صورتحال کو مؤثر بنانے کے لیے ضلع بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔۔۔

 جبکہ 2500 سے زائد پولیس اہلکاروں اور افسران نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دئیے ۔سٹی پولیس آفیسر تنویر حسین کی ہدایت پر گزشتہ روز نماز جمعہ کے اجتماعات کے حوالے سے ضلع بھر میں جامع سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کیا گیا۔ 530 سے زائد چھوٹی بڑی مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے لیے 2500 سے زائد پولیس اہلکاروں اور افسران کو تعینات کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں