اجتماعی زیادتی کیس ، ملز موں کے حق میں بیان پر مدعی گرفتار

 اجتماعی زیادتی کیس ، ملز موں  کے حق میں بیان پر مدعی گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مبینہ اجتماعی زیادتی کے مقدمہ کے ملز موں کے حق میں بیان دینے والے مدعی کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مدعی مقدمہ ہاشم صدیق کو گرفتار کرلیا۔ جس کی جانب سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے مقدمہ کے ملز موں کے حق میں عدالت میں بیان دیتے ہوئے انہیں قانونی کارروائی سے بچانے کی کوشش کی گئی تھی۔ جس پر پولیس نے مدعی مقدمہ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں