میاں بیوی کو گھرگھس کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

میاں بیوی کو گھرگھس کر  بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)میاں بیوی کو گھر میں گھس کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقے میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے احسان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران ملزمان زبردستی گھر میں داخل ہو گئے اور انہیں قابو کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ اس دوران کپڑے پھٹنے سے اس کی اہلیہ مبینہ طور پر نیم برہنہ ہوگئی۔ بعد اذاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں