غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے غیر معیاری اور ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا۔ جس کی جانب سے شہریوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔