ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے ڈرائیور کو سرکاری مہمان بنا لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو سرکاری مہمان بنا لیا گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ جو دیگر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بننے کے ساتھ ہاتھ سے کی وجہ بھی بن سکتا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔