پولیس نے گمشدہ بچوں کو تلاش کر کے والدین سے ملوا دیا
سمندری(نمائندہ دنیا)پولیس نے بچوں کی گمشدگی پر غموں سے نڈھال والدین سے بچوں کو ملوا دیا والدین خوشی سے نہال ہوگئے۔۔۔
والدین کا پولیس سے اظہار تشکر تھانہ سٹی کے علاقہ سے دوبچوں 9سالہ کلثوم اور10سالہ محمد اشرف کے لاپتہ ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے تھے ریسکیو 15پر اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی آفتاب صابر ایس ایچ او اقبال فرید پولیس فورس کے ہمراہ متحرک ہوئے اور موقع پر پہنچ کر بچوں کی تلاش کے عمل کا آغاز کیا گیا پولیس نے ٹیکنیکل وسائل سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ذرائع کے استعمال سے بچوں کو ڈھونڈ کر باحفاظت والدین کے سپرد کردیا۔